کوئٹہ: ایم ایس ایم کے سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کوٹئہ کے زیراہتمام تین روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ورکشاپ میں ملکی ترقی میں طلبہ کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن غلام مرتضیٰ علوی، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن بلوچستان حافظ وقار احمد، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، سنئیر نائب ناظم تربیت علامہ حافظ منہاج الدین بھی موجود تھے۔ اس کیمپ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ