مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام بورڈ امتحانات کے پرچے کیسے حل کیے جائیں کے موضوع پر ورکشاپ

طلبہ کے لیے بورڈ کے امتحان بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں: حیدر مصطفٰی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ہر ایک طالب علم قلم کو اسلحہ مانتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتا ہے: علی قریشی

لاہور (19 جون 2021) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے طلبہ کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا موضوع آئندہ آنے والے بورڈ کی امتحانات کے پرچے حل کیسے کیے جائیں تھا۔ جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور آئندہ آنے والے بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے لیکچرز لیے۔ ورکشاپ میں حیدر مصطفی ڈپٹی کوآرڈینٹر سوشل میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے لیے بورڈ کے امتحانات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں طلبہ کو چاہیے کہ بورڈ کے امتحانات کے لیے بھرپور محنت کریں اور بتائی گئی میری ٹپس پرلازمی عمل کریں۔

علی قریشی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے کہا کہ ایم ایس ایم کا ہر ایک طالب علم قلم کو اسلحہ مانتے ہوئے تعلیم میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ ورکشاپ میں عبدالرؤف گجر صدر ایم ایس ایم گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن، عدیل کھوکھر ناظم نے شرکت کی۔ طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی اس کاوش کو سراہا اور خواہش ظاہر کی ایسے سیشن منعقد ہونے چاہیے۔

تبصرہ