طلباء کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 29 ستمبر کو وزیراعظم ہاوس کی طرف مارچ ہو گا: صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف

protest pmc

مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف چوہدری نے منگل کو ڈی چوک میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے میڈیکل ٹیسٹ کے خلاف سراپا احتجاج طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 29 ستمبر شام 6 بجے وزیراعظم ہاوس کی طرف مارچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ابھی ڈی چوک دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، لہذا ان کے مطالبات پورے کیے جائیں۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق طلبہ کا احتجاجی دھرنا چھٹے دن میں داخل ہو گیا اور بدھ کو ساتواں دن ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے معماروں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

عرفان یوسف چوہدری کا شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ طلبہ کا مستقبل خطرے میں ڈال کر پی ایم سی کے چئیرمین اور وائس چیرمین کی نوسر بازی سے لاکھوں طلباء حق کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے امید کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا و طالبات کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سے کراچی، لاھور، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کراچی، لاھور، پشاور میں گورنر ہاوسز کے سامنے احتجاجی دھرنے ھوں گے اور انصاف ملنے تک دھرنے جاری رہیں گے۔

تبصرہ