گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایم ایس ایم ممبرشپ کیمپ کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ملک گیر طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں 3 نومبر 2021ء کو گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے باہر ممبرشپ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں ایم ایس ایم پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز، ایم ایس ایم لاہور کے صدر علی قریشی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

ممبرشپ کیمپ کا سینکڑوں طلبہ نے وزٹ کیا اورایم ایس ایم کی ممبرشپ لی۔

تبصرہ