ایم ایس ایم کے زیراہتمام شہراعتکاف میں ’’التربیۃ 2022‘‘ کی دوسری نشست

itikaf city 2022

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہراعتکاف میں ’’التربیۃ 2022‘‘ کی دوسری نشست میں انجینیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب نے ’’رفیق سے کارکن تک کا سفر‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا یہ امتیاز ہے کہ اس کے ساتھ جڑنے والے کی عمر، علم، اسکے رنگ، اسکے علاقے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ تعلق صرف مکینِ گنبد خضریٰﷺ کے امتی ہونے کا ہے۔

تربیتی ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دعوتی ویژن پر کام شروع کیا اور اس مشن کے ساتھ جڑنے کی دعوت دی تو 42 سال پہلے اُس دعوت کو قبول کرنے والے کو ممبر نہیں بلکہ رفیق کہا اور رفیق بنایا۔  رفیق تب کارکن بنتا ہے جب وہ اپنے قائد کے حکم پر کام کرے اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھے بلکہ جب تک منزل نہیں آتی تب تک ڈٹ کر کام کرتا رہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرآن پاک کی آیت کی روشنی میں ہمیں یہ پیغام دیا کہ نماز صرف جنت کیلئے نہیں کہ نماز، روزہ، قربانی، جینا، مرنا سب اللہ پاک کیلئے ہے۔

اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM پاکستان، شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل MSM پاکستان اور مرکزی ٹیم و زونل صدور بھی موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں شہراعتکاف میں ایم ایم ایس کے شریک سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ