مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے: چوہدری عرفان یوسف

minhaj ul quran

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں گرین پاکستان موومنٹ کے تحت منعقدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک بھر میں 1 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ٹوٹل 25 فیصد رقبے پر جنگلات ہونے چاہیں مگر اس وقت صرف 2.5 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں۔ اگر یہی حالات رہے تو اگلے 50 سال تک پاکستان رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس حال میں پاکستان دیں گے تو یہ بہت زیادتی ہو گی۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس جشنِ آزادی اور مون سون کے موقع پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ آج ہم سب عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اپنے حصے کے 10 درخت لگائے۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز، حیدر مصطفیٰ، حماد مصطفیٰ، محسن اقبال، عزیر عالم، اسامہ مشتاق و دیگر طلباء رہنما بھی موجود تھے۔

چوہدری عرفان یوسف نے کہا پوری پاکستانی قوم بلخصوص نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔ ہم درخت لگائیں گے تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اچھا پاکستان دے کر جائیں گے۔ آج پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے موسم تبدیل ہو رہے ہیں، ان موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے۔ جتنے زیادہ درخت ہوں گے اتنا پاکستان سرسبز و شاداب ہوگا اور اتنا پاکستان بہتر ہوگا اور رہنے کے قابل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہِ جاریہ ہے، ہمارا دین ہمیں درخت لگانے کی اہمیت بھی بتاتا ہے اور حکم بھی دیتا ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں بھرپور شجر کاری کرے گی اسکے علاوہ باقی تمام تنظیموں کو بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ