راولاکوٹ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ تنظیمی و تربیتی کیمپ 2022

Rawalakot Annual Organizational and Training Camp By Mustafavi Students Movement

تعلیم ایک واحد ذریعہ ہے جس سے شعور آتا ہے اور جب عوام میں شعور آئے گا تو انشاء اللہ ہم اپنی منزل "مصطفوی معاشرے کا قیام" حاصل کر لیں گے۔ چوہدری عرفان یوسف مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں سالانہ تنظیمی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM پاکستان نے کی۔

اس موقع پر انصر بشیر سابق صدر MSM جموں کشمیر، راجہ عطاء المصطفیٰ ڈپٹی سیکرٹری جنرل MSM پاکستان، میاں انصر محمود صدر MSM سنٹرل پنجاب، محسن اقبال صدر MSM لاہور، عزیر عالم صدر MSM جموں کشمیر اور کثیر تعداد میں ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Rawalakot Annual Organizational and Training Camp By Mustafavi Students Movement

تربیتی کیمپ کے دوسرے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ مصطفوی معاشرے کا قیام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بنیاد اور اثاث ہے۔ مصطفوی معاشرے کے قیام سے مراد اس معاشرے کو قائم کرنا جو آقائے دو جہاںﷺ نے قائم کیا تھا۔

مصطفوی معاشرے کی بنیاد کی دو خصوصیات ہوتی ہیں، پہلی خصوصیت امر بلمعروف کا قیام کیا جاتا ہے اور دوسری خصوصیت نہی عن المنکر کا کام کیا جاتا ہے۔ یعنی جہاں نیکی کی دعوت دی جائے اور برائی سے روکا جائے وہ معاشرہ "مصطفوی معاشرہ" ہوتا ہے۔

آقائے دو جہاںﷺ نے فرمایا کہ آپ میں ایسا گروہ ہو جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے روکے۔ ہم روز نماز پڑھتے ہیں تو دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ ہمیں سیدھا راستہ دیکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے اپنا انعام فرمایا نا کہ ان لوگوں کا راستہ جو تیرے غضب کے حقدار ٹھہرے۔ تو پہلے ہمیں اپنے معاشرے کا تعین کرنا ہے کہ کیا یہ معاشرہ اسلامی معاشرہ ہے؟ کیا یہ وہی وطن ہے جس کے حصول کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تھیں؟

ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ بدی جتنی طاقت کے ساتھ نوجوان نسلوں کے ذہنوں پر یلغار کر رہی ہے تو نیکی کے چراغ بھی اسی طاقت کے ساتھ نیکی ہے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں؟ ہم نے ایسے معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ہر وقت خیر اور امن کی دعوت دی جائے۔

تبصرہ