ایم ایس ایم کے تحت گلگت و بلتستان کے طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ شروع

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جاری ایک ماہ دورانیہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ میں سیکڑوں طلباء شریک ہیں
منہاج القرآن کے سکالرز طلباء کو عصری علوم، کیرئیر کونسلنگ، ادبی و علمی موضوعات پر لیکچر دے رہے ہیں
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو انتہاء پسندی سے بچانا ہمارا مشن ہے: عرفان یوسف

MSM Winter Study Camp for Gilgit-Baltistan students

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ میں شریک سینکڑوں طلباء کو امتحان کی تیاری کے ساتھ ساتھ طلباء کی کونسلنگ کیلئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ سینئر صحافی، دانشور، ماہرین تعلیم، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز روزانہ کی بنیاد پر خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔ ایک ماہ دورانیہ کا ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ 30 جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے گلگت بلتستان سے آئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے آئے محب وطن، امن پسند، علم دوست طلباء کو منہاج القرآن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ عظیم طلباء اس سرد موسم میں علم اور تربیت کیلئے اتنا لمبا سفر کرکے لاہور آئے ہیں۔ چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور استحکام طلباء و نوجوانوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو اعتماد دینا ہوگا۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو انتہاء پسندی سے بچانا ہمارا مشن ہے۔ ہماری جدوجہد ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید علوم میں مہارت حاصل کریں۔

علامہ محمود مسعود، محمد حنیف، ضیا ء الرحمن ضلج سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر سکالرز ونٹر سٹڈی کیمپ میں موجود طلباء کو عصری علوم، کیرئیر کونسلنگ و دیگر ادبی و علمی مشاغل کے ذریعے تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ونٹرسٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان کے طلباء کو ان کے امتحان کے تیاری کروائی جاتی ہے اور لاہور جیسے تاریخی شہر کی سیر بھی کروائی جاتی ہے۔

تبصرہ