شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو امن پسندی کی تعلیم دے ہے ہیں: شیخ فرحان عزیز

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تین دہائیوں سے طلبہ کو تعلیم، اخلاق، بصیرت سے آراستہ کر رہی ہے
طلبہ مسلسل بہتری کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں محسن اقبال، اسامہ مشتاق، احمد حسن جٹ کی شرکت

MSM Celebrate Dr Thair ul Qadri Birthday

لاہور(18 فروری 2023)مصطفوی سوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے سلسلہ ملک بھر میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ ان تقریبات میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء شریک ہو رہے ہیں، تقریبات میں اساتذہ، طلباء رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اہم علمی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں نوجوان نسل اور قوم کے ہر فرد کو امن پسندی کی تعلیم دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد ہے کہ طلبا کی ذہنی نشو ونما اور کردار سازی کیلئے کام کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی، معاشرتی، ذاتی، اخلاقی اور بطور شہری تمام ذمہ داریوں سے نا صرف واقف ہوجائیں بلکہ ان ذمہ داریوں کی بطریق احسن ادائیگی کا سلیقہ بھی سیکھ لیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات میں اخلاقی تربیت اور فکری بصیرت میں وسعت کی ضمانت موجود ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تین دہائیوں سے عملی طور پر طلبہ کو تعلیم، اخلاق اور بصیرت سے آراستہ کر رہی ہے۔ طلبہ کو امن، برداشت، رواداری، اعتدال پسندی، دوسروں سے حسن سلوک اور پر امن بقائے باہمی کے فروغ کی تعلیم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم، امن عالم کیلئے خدمات قابل تقلید ہیں۔ طلبہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو اپنے لیے رول ماڈل بنا لیں۔ طلبہ مسلسل بہتری کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ لوگوں کو برائی سے روکیں اور نیکی کی طرف بلائیں، کسی کو اچھی بات کی طرف راغب کرنا امر بالمعروف ہے اور برائیوں سے روکنا نہی عن المنکر ہے۔

قائد ڈے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے محسن اقبال، اسامہ مشتاق، احمد حسن جٹ سمیت دیگر طلبہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے ترکیہ و شام میں زلزلے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

تبصرہ