مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ تنظیمی و تفریحی کیمپ

Three days organization camp under MSM Pakistan

کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز اور ڈائریکٹر نظامتِ تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام بھوربن مری میں تین روزہ تنظیمی و تفریحی ٹوور کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب اور سندھ سے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز فکرِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع شبِ بیداری کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز انجینئر رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے ’’علم کی اہمیت اور مراکز العلم‘‘ جبکہ غلام مرتضیٰ علوی ڈائریکٹر تنظیمی تربیت تحریک منہاج القرآن نے ’’موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن ہی کیوں؟‘‘ کے موضوع پر طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔

تربیتی سیشن کے تیسرے روز چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے ’’نظریہ اور ہماری قیادت‘‘ اور شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے ’’ہماری دعوت اور مراکز العلم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر میاں انصر محمود مرکزی جنرل سیکرٹری، شاہد مصطفیٰ، سید بلال حسن، محسن اقبال، علی قریشی، ذیشان یوسف، راشد مصطفوی، فراز ہاشمی، حیدر مصطفیٰ اور دیگر مرکزی و زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تبصرہ