مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 29 واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا

Foundation Day MSM

لاہور (5 اکتوبر 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 29 واں یوم تاسیس کل (جمعتہ المبارک) کو پورے ملک میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ ملک بھر کی یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیک کاٹے جائیں گے، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی تقریب 8 اکتوبر (اتوار) کو ایوان قائد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ملک بھر کی صوبائی، ضلعی و تحصیلی تنظیمات 6 اکتوبر کو تقریبات منعقد کریں گی۔ 29 ویں یوم تاسیس کے ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گی۔

تبصرہ