سرگودھا: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں سٹوڈنٹس کنونشن

MSM Student Convention in Sargodha

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم سرگودھا کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM کا کہنا تھا کہ جب 1994 میں ملک بھر کے نوجوان انتہا پسندی کا شکار تھے تو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بنیاد ’’علم امن قدم قدم‘‘ کے سلوگن سے رکھی اور فرمایا کہ آج جہاں ملک میں ہر طرف قتل و غارت گری ہورہی ہے وہاں آپ نے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ جہاں فرقہ واریت کی بات ہو رہی ہے وہاں آپ نے اخوت اور بھائی چارے کا درس دینا ہے اور 29 سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو پودہ لگایا تھا الحمدللہ آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔

تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شاہد مصطفیٰ صدر MSM شمالی پنجاب، اسامہ مشتاق ناظم اطلاعات MSM پاکستان، نجم الثاقب صدر MSM سرگودھا اور سرگودھا بھر کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

MSM Student Convention in Sargodha

MSM Student Convention in Sargodha

MSM Student Convention in Sargodha

MSM Student Convention in Sargodha

MSM Student Convention in Sargodha

MSM Student Convention in Sargodha

تبصرہ