شیخ فرحان عزیز کی گورنر پنجاب سے ملاقات

Sheikh Farhan Aziz Meets Governor Punjab

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) پاکستان کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے وفد کے ہمراہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی دعوت پر گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے ہوئی، جس میں طلباء قائدین نے طلباء یونینز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں بڑھتی ہوئی فیسز میں کمی، تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام، اور بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے لاء کے طلباء کے مسائل کے حل کے لیے گورنر پنجاب بطور چانسلر اپنے اختیارات بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے مرکزی رہنما راشد مصطفوی اور دیگر طلباء تنظیمات کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

Sheikh Farhan Aziz Meets Governor Punjab

Sheikh Farhan Aziz Meets Governor Punjab

Sheikh Farhan Aziz Meets Governor Punjab

Sheikh Farhan Aziz Meets Governor Punjab

تبصرہ