مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ”جیوے پاکستان ریلی“ کا انعقاد

اللہ کا کروڑ ہا شکر ہے کہ آج ارض پاکستان میں آباد کروڑوں نفوس نعلین پاک کے تصدق سے آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

Jiwe Pakistan Rally Under MSM Vehari Aug

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ”جیوے پاکستان ریلی“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور شوکت مصطفوی صدر MSM جنوبی پنجاب نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے پر پاکستان کے بانیوں کی دانشمندی اور دور اندیشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ 14 اگست آزادی کے دن کو یوم تشکر کے طور پر منائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کوشاں ہے۔ طلبہ کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

اس موقع پر علی عمران جٹ ، چوہدری اقبال یوسف، ملک سبحان، سلیم جعفر، راؤ فیصل سمیت شہر بھر سے طلبا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور وطن عزیز سے محبتوں کا اظہار کیا۔

Jiwe Pakistan Rally Under MSM Vehari Aug

Jiwe Pakistan Rally Under MSM Vehari Aug

Jiwe Pakistan Rally Under MSM Vehari Aug

Jiwe Pakistan Rally Under MSM Vehari Aug

تبصرہ