مصطفوی سٹوٖڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 1500ویں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تقریب

Mustafavi Students Movement Milad Celebration 2025

مصطفوی سٹوٖڈنٹس موومنٹ پاکستان نے حضور ﷺ کے1500ویں جشن ولادت کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی تقریب مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ٹریننگ کونسل لاہور کے زیراہتمام ’’کُل پاکستان تقریری مقابلہ 2025‘‘ کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کہا کہ ماہ ربیع الاول نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیائے عالم کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس ماہ مقدس میں نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو بلا تفریق و تقسیم تمام عالم انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے۔

صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ جب سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظہور ہوا تو ساتھ ہی ایسا نور نکلا جس سے شرق تا غرب سب آفاق روشن ہوگئے۔

نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود نے کہا کہ سیرتِ طیبہ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبۂ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا۔

تقریب میں مہمانوں نے ایم ایس ایم لاہور کو شاندار تقریری مقابلہ منعقد کروانے پر مبارکباد دی اور شرکا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

تبصرہ