تحریکِ منہاج القرآن کے قائدین کی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے مزارات پر حاضری

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن، میاں محمد عمر صدیق شہید کے مزار پر حاضری

لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے کوٹ لکھپت قبرستان میں میاں محمد عمر صدیق شہید کے مزار پر حاضری دی۔ وفد نے میاں محمد عمر صدیق شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس موقع پر وفد نے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں تحریک کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی جدوجہد و ایثار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفد میں راجہ زاہد محمود قادری، علامہ رانا محمد ادریس قادری، کرنل (ر) خالد جاوید، شیخ فرحان عزیز، محمد طیب ضیاء، عارف چوہدری، قاری ریاست علی چدھڑ، اقبال حسین باجوہ، محمد غفار، احمد خان اخوان، حاجی محمد اسحاق سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین شامل تھے۔

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن، صوفی محمد اقبال شہید کے مزار پر حاضری

لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کماہاں روڈ قبرستان میں صوفی محمد اقبال شہید کے مزار پر حاضری دی۔ وفد نے صوفی محمد اقبال شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف استقامت اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود قادری، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، نعیم الدین ایڈوکیٹ، سردار عمر دراز خان، شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، اقبال حسین باجوہ، محمد غفار، حافظ غلام فرید، احمد خان اخوان، محمد طیب ضیاء اور ثاقب محمود بھٹی سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین شامل تھے۔

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن، عاصم حسین شہید کے مزار پر حاضری

لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ رضوان گارڈن قبرستان میں عاصم حسین شہید کے مزار پر حاضری دی, وفد نے عاصم حسین شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے شہید کے گھر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کا صبر و استقامت قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے ہر مشکل مرحلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

وفد میں راجہ زاہد محمود قادری، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، نعیم الدین ایڈوکیٹ، سردار عمر دراز خان، شیخ فرحان عزیز، محمد طیب ضیاء قاری ریاست علی چدھڑ، اقبال حسین باجوہ، ناظم علی رحمت اعوان محمد غفار، حافظ غلام فرید، احمد خان اخوان، اور ثاقب محمود بھٹی سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین شامل تھے۔

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن، غلام رسول شہید کے مزار پر حاضری

لاہور: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مغلپورہ قبرستان میں غلام رسول شہید کے مزار پر حاضری دی۔وفد نے غلام رسول شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس موقع پر خرّم نواز گنڈاپور نے شہید کے گھر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک شہداء اور ان کے خاندانوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے ساتھ تعلق کو انسانی و تنظیمی اقدار کا حصہ سمجھتی ہے شہداء کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

وفد میں راجہ زہد محمود قادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس قادری، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، حافظ غلام فرید، محمد طیب ضیاء، محمد غفار، سردار عمر دراز خان، شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، اقبال حسین باجوہ اور ناظم علی رحمت اعوان سمیت مرکزی و مقامی قائدین شامل تھے۔

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

tehreek minhaj ul quran leaders visit model town martyrs graves Lahore 2026

ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شھید اور شازیہ مرتضیٰ شھید کے مزار پر حاضری

لاہور: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شاہ گوہر قبرستان میں شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شھید اور شازیہ مرتضیٰ شھید کے مزار پر حاضری دی۔ وفد نے شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے شہید کے گھر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور تحریک ان کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت اور وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ خرم نواز گنڈاپو ر نے مزید کہا کہ تحریک شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اپنے تعلق کو محض ایک تنظیمی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانی اقدار اور روایات کا حصہ سمجھتی ہے، اور ہر خوشی و غم میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کو اپنا اخلاقی فریضہ تصور کرتی ہے۔

وفد میں راجہ زہد محمود قادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، برگیڈیئر ر عمر حیات، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، نعیم الدین ایڈو کیٹ، محمد غفار، سردار عمر دراز خان، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدہڑ، اقبال حسین باجوہ، ناظم علی اعوان، حافظ غلام فرید، احمد خان اخوان، سھیل رضا، محمد طیب ضیاء، حاجی امجد علی قادری، قمر اقبال، عثمان اسلم، صفدر اقبال قادری، طارق محمود، حاجی ارشد قادری نعیم حنیف، حافظ عبدالرحمان و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ