17جون، شہدا ماڈل ٹائون کی12 ویں برسی، انصاف کی استدعا

رہنمائوں نے شہدا کی قبروں پر حاضری اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں
جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے انصاف کا عمل ٹریک پر آئے گا: خرم نواز گنڈاپور

Model Town Martyrs 12th Anniversary Tribute and Justice Appeal 2026

لاہور (17 جون 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز شہدا کی یادگار پر رہنمائوں کے ہمراہ پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کی بلندی درجات کےلئے دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل ہے۔ دونوں طرف کے وکلا بحث مکمل کر چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ سنایا جائے،غیر جانبدارانہ تفتیش سے ہی انصاف کا عمل ٹریک پر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ روز قیامت اللہ کی عدالت میں سب سے پہلا جو کیس آئے گا وہ خون ناحق کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور آخری سانس تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

دریں اثنا شہدائے ماڈل ٹائون کے درجات کی بلندی کےلئے جامع شیخ الاسلام میں قرآن خوانی کی محفل ہوئی۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروںاور بیرونی دنیا میں قائم اسلامک سنٹرز میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کےلئے دعائیں کی گئیں۔

کارکنان، شہدا کی فیملیز کے ارکان نے شرکت کی۔ 12ویں برسی کے موقع پر منہاج القرآن کے قائدین خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر رفیق نجم، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، اقبال حسین باجوہ، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، علامہ رانا محمد ادریس، کرنل(ر) خالد جاوید، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، سردار عمر دراز خان، انجینئر احمد اخوان اعوان، شیخ فرحان عزیز، ناظم علی رحمت، طیب ضیا، حاجی فرخ نے عمر صدیق شہید، صوفی اقبال شہید، عاصم حسین شہید، غلام رسول شہید، تنزیلہ امجد شہید کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ