مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے مرکزی رہنماؤں کی انجمن طلبہ اسلام کی دعوت پر بجٹ سیمینار میں شرکت

MSM Representatives Participate In Budget Seminar At Lahore Press Club 2026

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے مرکزی ناظم مراکزِ علم راشد حسین مصطفوی اور صدر MSM جنوبی پنجاب شوکت علی مغل نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ بجٹ سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور MSM کی نمائندگی کرتے ہوئے طلبہ کا مقدمہ پیش کیا.

اس موقع پر معروف ماہرین تعلیم، متحدہ طلبہ محاذ (MTM) کے قائدین اور دیگر طلبہ تنظیمات کے نمائندگان بھی موجود تھے.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راشد حسین مصطفوی کا کہنا تھا کہ MSM ہمیشہ سے طلبہ حقوق کے تحفظ اور تعلیمی ترقی کے لیے صفِ اول میں برسرِ پیکار رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ بجٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے لیے مختص فنڈز انتہائی ناگزیر حد تک کم ہیں۔ MSM گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیمی بجٹ کو کل جی ڈی پی کا 5 فیصد کرنے اور طلبہ تنظیمات (یونینز) کی بحالی کا مستقل مطالبہ کر رہی ہے۔

پاکستان میں اس وقت 5 سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑ 51 لاکھ (25.1 ملین) سے زائد بچے تعلیم اور بنیادی اسکولوں کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس سنگین تعلیمی بحران کی بنیادی وجوہات میں غربت، بڑھتی ہوئی مہنگائی، اسکولوں کی ناکافی تعداد اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شامل ہیں۔ ان تشویشناک اعداد و شمار کے ساتھ، پاکستان اس وقت دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں (Out-of-School Children) کی تعداد کے لحاظ سے بدقسمتی سے دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے بجٹ میں اضافہ کرے۔

تبصرہ