
شیخوپورہ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) شیخوپورہ کے زیرِاہتمام طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے ایک پروقار "مقابلہِ نعت و تقریر" کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے نعت خوانوں اور مقررین نے بھرپور حصہ لیا۔
تقریب میں اسامہ مشتاق، مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کو MSM کے پلیٹ فارم سے جڑ کر معاشرے میں فروغِ عشقِ رسول ﷺ اور مثبت تبدیلی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایسے علمی، فکری اور تربیتی پروگرام نوجوانوں میں خود اعتمادی، کردار سازی اور خدمتِ دین کا جذبہ مضبوط کرتے ہیں۔ MSM ہمیشہ طلبہ کو ایسے مواقع فراہم کرتی رہے گی جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
تقریب سے چوہدری ذیشان یوسف، صدر MSM سینٹرل پنجاب اور یاسر کھوسہ، صدر MSM سندھ نے بھی خطاب کیا۔ مقابلے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صدر MSM شیخوپورہ عبداللہ شاہ، جنرل سیکرٹری محمد زین، صدر تحریک منہاج القرآن (TMQ) ضلع شیخوپورہ ظفر اقبال سلہریا، تحصیل صدر TMQ ملک کلیم ناصر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک (PAT) لاہور ڈویژن میاں سرفراز احمد، اور ضلعی صدر PAT شیخوپورہ مہر شفیق احمد سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔











تبصرہ