
لاہور (29 مئی 2025)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’ایجوکیشن بجٹ سیمینار‘‘ 31 مئی (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ سیمینار میں مقررین تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور بجٹ میں ممکنہ اضافہ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ اس اہم سیمینار میں ماہرین تعلیم و ماہرین معاشیات،سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ اور طلبہ رہنما شرکت کریں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ’’ایجوکیشن بجٹ سیمینار‘‘ کا مقصد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے مختص فنڈ پر گفتگو کرنا اور تجاویز مرتب کرنا ہے۔ سیمینار میں معروف تعلیمی ماہرین، یونیورسٹی پروفیسرز اور تجزیہ کار کلیدی خطابات کریں گے۔
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے ایجوکیشن بجٹ سیمینار کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتےکہا کہ تعلیم پر بجٹ میں مناسب سرمایہ کاری نہ صرف بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرتی ہے بلکہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی کی ضامن بھی بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم پر جی ڈی پی کا محض01.7 فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔ سیمینار میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے تعلیم کےلئے بجٹ کم از کم 5 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تبصرہ