
لٹریری کونسل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں "محفلِ مسالمہ" مرکزی سیکرٹریٹ MQI ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر کے نامور شعراء نے شھادت امام حسینؑ و اہل بیت اطہار علیہم السلام کو سلام عقیدت پیش کیا۔
مسالمہ میں انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات TMQ خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر شیخ فرحان عزیز مرکزی صدرMSM پاکستان، میاں انصر محمود، علامہ محمد اشفاق چشتی، سردار عمر دراز خان، چوہدری عارف سمیت ایم ایس ایم کے مرکزی و زونل زمہ داران موجود تھے۔
محفلِ مسالمہ کی صدارت معروف صوفی شاعر محترم ندیم بھابھہ صاحب نے کی، نظامت کے فرائض عمران اختر سانول ہیڈ لٹریری کونسل MSM پاکستان نے انجام دیئے، جبکہ شعراء میں پروفیسر مسعود اختر، ڈاکٹر ندیم اختر پیرزادہ، سید محمد باقر زیدی، طاہر ہاشمی، ارسلان احمد ارسل، شہزاد واثق، وقار احمد وقار، حسنین مظہری، سید نور آغا اور محمد شاہد صابری صاحب شامل تھے۔
محفلِ مسالمہ کے اختتام پر مرکزی صدر MSM پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ طلبہ کی دینی و دنیاوی تربیت کا اہتمام کیا ہے، آج کی محفلِ مسالمہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔











تبصرہ