
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) ضلع چکوال کا اجلاس برائے تنظیمِ نو منعقد ہوا، جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان میاں انصر محمود نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صدر MSM شمالی پنجاب احمد رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس میں اتفاقِ رائے سے برادر داؤد جنجوعہ کو صدر MSM ضلع چکوال برائے سیشن 2025–2026 منتخب کیا گیا۔ شرکاء نے ان کی قیادت میں MSM کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس تنظیمی اجلاس میں مختلف تنظیمات کے ضلعی و تحصیلی قائدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں چوہدری نذر حسین (صدر TMQ ضلع چکوال)، طاہر اعوان (صدر PAT ضلع چکوال)، اعجاز اگرال (ناظم TMQ زون A)، ملک نذر حسین (صدر TMQ تحصیل چکوال)، ساجد اعوان (صدر PAT تحصیل چکوال)، ملک غفران احمد (ناظم TMQ زون C)، ملک فہیم الرحمن (تحصیل صدر MSM چکوال) شامل تھے
تمام قائدین نے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی اور تحریک کے ساتھ تجدیدِ عہد کیا کہ نوجوان نسل میں شعور، علم، اور قیادت کی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا یہ سفر اسی جوش و جذبے سے جاری رکھا جائے گا۔






تبصرہ