
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سلانوالی (سرگودھا جنوبی) کے زیر اہتمام مراکز علم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔ اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز کا کہنا تھا کہ علم انسان کے دل و دماغ میں احساس پیدا کرتا ہے اور احساس ایک ایسی چیز ہے جو شعور اور کسی چیز کا شوق مہیا کرتا ہے اور کسی بھی نیک کام کرنے کے لئے انسان جو عزم و ارادہ کرتا ہے وہ اسی شعور اور شوق کا نتیجہ ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس علم نہیں تو ان میں سے کوئی مرحلہ آپ طے نہیں کر سکتے ہر چیز سے محروم ہو جاتے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک مرتبہ پھر افراد معاشرہ میں بنیادی تعلیم کے فروغ، اخلاقی و روحانی تربیت اور بیداری شعور کے لیے سکولز، کالجز، مدارس، اکیڈمیز میں علمی مراکز کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اَفرادِ معاشرہ کی اصلاح اور اُن کی تعلیم و تربیت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان فرمایا ہے۔
مراکز علم کی افتتاحی تقریب میں راشد حسین مصطفوی مرکزی رہنماء MSM، اویس یوسف مرکزی ناظم ممبر شپMSM، علامہ قاسم چشتی سرپرست TMQ سلانوالی، قاسم نوری صدر TMQ سلانوالی، نجم الثاقب ناظم MSM شمالی پنجاب، فیصل رحمان صدر MSM ضلع سرگودھا جنوبی اور بلال فاروق صدر MSM سلانوالی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔







تبصرہ