پاکستان قربانیوں کا ثمر ہے، نوجوان اس کا روشن مستقبل ہیں: شیخ فرحان عزیز
یوم آزادی ریلی میں یکجہتی اور حب الوطنی کے نعرے، طلباء کا جوش دیدنی

لاہور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 78ویں یوم آزادی کے موقع پر "جیوے پاکستان ریلی" کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے ہوا، جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور قومی جھنڈیاں تھام رکھی تھیں۔ پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان اور یکجہتی کے نعرے بلند کرتے ہوئے ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اکبر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ ملکت خداداد پاکستان کے قیام کو 78 برس بیت چکے۔ آج ہم یُوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں. زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کا جشن تجدیدِ عہد اور سجدۂ شُکر کے طور پر منایا کرتی ہیں۔ لاکھوں مرد و زن نے ہر طرح کی قربانی دیتےہوئے ہجرت کی اور بالآخر انہیں آزاد مملکت میں سانس لینا نصیب ہوا. آج سے 78 سال قبل حصولِ پاکستان کے لئے جتنی جدوجہد کی گئی تھی، آج تعمیر پاکستان کے لئے اس سے کئی گنا زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے. آج پھر تحریک پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے، آج تعمیرِ پاکستان کے لئے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کے قائدانہ اوصاف سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی، اسی صورت ہم قیامِ پاکستان کے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں. پاکستان میں ایک ایسا تعلیمی نظام درکار ہے جو دین، اخلاق، حبِ الوطنی اور فکری پختگی کو فروغ دے. تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوم کو ترقی، خودداری اور استحکام کی راہ پر گامزن کرتی ہے. مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان میں نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور معاشرے کا بہترین فرد بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔
ریلی میں شریک طلباء کا جذبہ دیدنی تھا۔ سبز پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور قومی اتحاد کے پیغام نے فضا کو گرما دیا۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ جیوے پاکستان طلباء ریلی میں اسامہ مشتاق صدر MSM لاہور، راشد مصطفوی سینیئر رہنما MSM پاکستان، حسین نواز ناظم MSM لاہور سمیت لاہور بھر سے سینکڑوں طلبا نے شرکت کی۔






تبصرہ