مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور آغوش آرفن کیئر ہومز کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد

تقریری مقابلہ میں احمد ہاشمی نے پہلی، محمد علی دوسری اور ابو عبیدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

MSM and Aghosh Mehfil Milad Un Nabi 2025

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ٹریننگ کونسل لاہور کے زیر اہتمام تاجدارِ کائنات حضرت محمدﷺ کے 1500ویں یوم ولادت کے سلسلہ میں "کل پاکستان" تقریری مقابلہ 2025 کا پروقار انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں کیا گیا۔ تقریب میں ملک بھر سے درجنوں طلباء نے شرکت کی اور سیرت النبیﷺ کے موضوع پر ایمان افروز تقاریر کیں۔ نوجوان مقررین نے اپنی تقاریر میں حضور نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ، آپﷺ کے اسوۂ حسنہ اور اُمت کے لیے آپﷺ کی تعلیمات کو بڑے دلنشیں انداز میں پیش کیا، جس نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا۔

تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن احمد ہاشمی، دوسری پوزیشن محمد علی، تیسری پوزیشن ابو عبیدہ اور چوتھی پوزیشن یاسر علی کے حصے میں آئی۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے، اس موقع پر منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، سینئر راہنما راجہ زاہد محمود، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز، وقاص علی خالد، انعام مصطفوی اور میاں عنصر محمود نے شرکت کی۔

دریں اثناء میلادِ پاک کی دوسری عظیم الشان محفل آغوش آرفن کیئر ہوم میں منعقد ہوئی۔ آغوش آرفن کیئر کے بچوں نے محفل میلاد میں آپﷺ کے حضور نعت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔ ڈائریکٹر نظامت تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولادیں فرمانبردار ہوں اور وہ اچھے شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں تو پھر ان کی دینی نہج پر تربیت کریں۔ تقریری مقابلہ کے ججز کے فرائض وقاص علی خالد، انعام مصطفوی اور ڈاکٹر اسد محمود نے نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیے۔ انہوں نے طلباء کی تقاریر کا منصفانہ جائزہ لیتے ہوئے ان کی علمی گہرائی، پیشکش کے انداز اور مواد کے انتخاب کو معیار کے طور پر پرکھا۔

تبصرہ