باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے: ڈاکٹر حسین محی الدین

اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیرملت کے معمار ہیں
استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے: صدر منہاج القرآن
ٹیچرز ڈے کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

Dr-Hussain Qadri Meets MSM Delegation Teachers Day Message

لاہور (5 اکتوبر2025) تحریک منہاج القرآن کے صدر و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے۔ استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے۔ استاد وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرتا ہے، کردار سنوارتا ہے اور نئی نسل کو شعور و آگہی کی دولت سے مالا مال کرتا ہے۔ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے استاد کی عزت، تربیت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح نہ دے۔ اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیرملت کے معمار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور اسامہ مشتاق کی قیادت میں طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مہر لطیف، محمد ابوبکر و دیگر طلبہ رہنما بھی موجود تھے۔ طلبہ رہنمائوں نےپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھول پیش کئے۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اساتذہ کی خدمات کو سراہیں ،ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کریں اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کریں۔

تبصرہ