لاہور (5 اکتوبر 2025) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) 6 اکتوبر کو اپنا 31واں یوم تاسیس منائے گی۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی تقاریب، ریلیاں، سمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیک کاٹے جائیں گے، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ملک بھر کی صوبائی، ضلعی و تحصیلی تنظیمات تقریبات منعقد کریں گی۔ 31ویں یوم تاسیس پر ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی۔


تبصرہ