مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کنونشن 16 نومبر کو ہوگا

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کریں گے
ایم ایس ایم تعلیمی اداروں میں تعلیم اور مطالعہ کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے، فرحان عزیز

MSM Student Convention 2025

لاہور (15 نومبر 2025) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کنونشن 16 نومبر 2025ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا۔ کنونشن سے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل خطاب کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے۔ یہ کنونشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہورہا ہے۔

کنونشن کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے صدر ایم ایس ایم شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ ایم ایس ایم تعلیمی اداروں میں تعلیم، تربیت اور مطالعہ کتب کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام نے ایم ایس ایم طلبہ کو یہ تعلیم دی ہے کہ میں طلبہ کے ہاتھوں میں ہر وقت قلم اور کتاب دیکھنا چاہتا ہوں۔

علم اور قلم کی برکت سے ہی کردار اور وطن عزیز کا وقار بڑھے گا اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کا خواب پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم نے تعلیمی اداروں میں مطالعہ کتب اور شجر کاری مہمات کے ذریعے طلباء میں وطن اور انسانیت سے محبت کا شعور اجاگر کیا ہے۔ قومی طلبہ کنونشن میں آئندہ کے لئے اہداف اور لائحہ عمل کا اعلان ہو گا اور 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہو گی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری میاں انصر محمود، اسامہ مشتاق، چوہدری ذیشان یوسف، شوکت علی مصطفوی، احمد رضا، یاسر کھوسو، جواد انصاری، سہیل مجید، حامد اشتیاق، محمد علی بھی موجود تھے۔

تبصرہ