مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ کا انعقاد

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کا خمیر اعتدال و توازن سے اٹھا ہے، اس کی فکر، جدوجہد اور عمل میں حکمت نمایاں ہے، منہاج القرآن میں قیادت سازی کا عمل تربیت کے منظم مراحل سے گزرتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

MSM Student Convention 2025

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کا خمیر اعتدال و توازن سے اٹھا ہے۔ اس کی فکر، جدوجہد اور عمل میں جذباتیت کے بجائے حکمت نمایاں ہے۔ نوجوانوں کی مسلسل جدوجہد مستقبل میں ایک مصطفوی، علمی اور پرامن معاشرے کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔ وہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 31ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے ’قومی طلبہ کنونشن‘ سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ایم ایس ایم کی مرکزی ٹیم، بانیان اور تمام کارکنان کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن میں قیادت سازی کا عمل تربیت، اخلاق، تنظیم سازی، نظم و ضبط اور خدمت کے مراحل سے گزر کر مکمل ہوتا ہے۔ اسی نظام کے تحت تنظیم میں ذمہ داریوں کی منتقلی ہوتی ہے۔ انہوں نے میاں عنصر محمود کی 15 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں نائب ناظم کی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔

قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے امتِ مسلمہ کو خیر کے فروغ اور برائی سے روکنے کا فریضہ عطا کیا ہے۔ لفظ "امت" 50 سے زائد مقامات پر مختلف معانی کے ساتھ آیا ہے، جس کی ذمہ داریوں میں خیر و بھلائی کی تعلیم دینا، انسانیت کی تربیت کرنا، اور اللہ اور رسول ﷺ کی کامل اطاعت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو قرآنِ کریم میں بطورِ امت ذکر کیا گیا، جبکہ امتِ محمدیہ ﷺ ان اعلیٰ صفات کی وارث قرار پائی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ موجودہ دور فکری انتشار، انتہاپسندی اور علم سے دوری کا دور ہے، ایسے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی متوازن فکر اور علمی خدمات کے باعث عصرِ حاضر کے مجددین کی صف میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، جبکہ منہاج القرآن عالمی سطح پر امتِ اعتدال کا عملی نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ MSM نوجوانوں کے اخلاق، فکر، تعلقات اور خدمتِ دین کے عمل میں اعتدال و توازن کی نمائندہ تحریک ہے۔ طلبہ علم کے فروغ، کتاب کلچر اور مراکزِ علم کے قیام کو اپنا مشن بنائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وقت قیمتی ہے، اسے جہدِ مسلسل کے ساتھ مشن کیلئے وقف کریں، علم اور تحقیق کو زندگی کا مرکز بنائیں، اور استقامت کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ رہیں۔

تقریب میں شیخ فرحان عزیز، تنویر خان، ڈاکٹر ایوب بیگ، سعید عالم، اسحاق حارث، رانا وحید شہزاد، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، میاں عبدالقادر، فیض عالم، سردار عمر دراز خان، ضیاء الرحمن ضلج، رانا تجمل سمیت ملک بھر سے MSM کے زونل و ڈویژنل صدور اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

MSM Student Convention 2025

تبصرہ