اسامہ مشتاق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب

خرم نواز گنڈاپور، شیخ فرحان عزیز سمیت راہنماؤں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

MSM Pakistan New General Secretary Usama Mushtaq 2026

لاہور (18مارچ 2026) اسامہ مشتاق کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا، اُن کی نامزدگی پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، نائب ناظمین اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے قائدین نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سینئر قیادت، سابق راہنماؤں اور ملک بھر سے کارکنان نے بھی اسامہ مشتاق کو اس اہم ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید متحرک، منظم اور موثر بنائیں گے۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے ذمہ داران نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسامہ مشتاق کی قیادت میں طلبہ میں مثبت، تعمیری اور فکری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری اسامہ مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو دیانت داری، محنت اور خلوص کے ساتھ ادا کریں گے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے امن، محبت کے پیغام کو ملک بھر کے طلبہ تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم و امن پر مبنی فکر کو فروغ دینے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اسامہ مشتاق اس سے قبل بطور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تبصرہ