
لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ذمہ داران اور زونل صدور کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ چار روزہ ٹریننگ کیمپ کے پہلے دن کا آغاز بھرپور انداز میں ہوا، جس میں تربیتی اور فکری نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔
پہلے روز غلام مرتضی علوی (ڈائریکٹر نظامتِ تربیت MQI) نے "خدمتِ دین کی توفیق اور اوصافِ قیادت" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دنیاوی نوکری اور خدمتِ دین کے درمیان بنیادی فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ دنیاوی نوکری محض معاشی ضروریات پوری کرنے کا ذریعہ ہے، جبکہ اللہ کی راہ میں خدمتِ دین ایک عظیم سعادت ہے جو انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
انہوں نے قائدانہ اوصاف پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان کو اخلاقی، روحانی اور فکری مضبوطی اختیار کرنے کی تلقین کی، اور اس بات پر زور دیا کہ حقیقی قیادت کردار، اخلاص اور خدمت کے جذبے سے جنم لیتی ہے۔
اس موقع پر مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز بھی موجود تھے، جبکہ شرکاء نے تربیتی سیشن کو نہایت مفید اور رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔









تبصرہ