
لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں جاری 4 روزہ "ٹریننگ آف ٹرینرز" کیمپ کے تیسرے روز فکری و تکنیکی تربیت پر مبنی اہم سیشنز منعقد ہوئے، جن میں شرکاء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی رہنمائی فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، تیسرے روز کے سیشن میں سید مصباح النور (ڈویژنل کوآرڈینیٹر TMQ خیبر پختونخوا) نے "سکلز ڈویلپمنٹ" کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے جدید مہارتوں، بالخصوص Prompt Engineering اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اسی سلسلے میں محمد رضا طاہر (ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا ورکنگ کونسل MQI) اور ثناء اللہ طاہر (ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اپڈیٹ سیل MQI) نے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال اور "منہاج 365" ایپلی کیشن کی افادیت پر شرکاء کو آگاہ کیا، اور تنظیمی پیغام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مؤثر انداز میں عام کرنے کی حکمت عملی بیان کی۔
اس موقع پر مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز سمیت مرکزی ذمہ داران اور مختلف زونز کے صدور نے شرکت کی۔
کیمپ کا مقصد نوجوان قائدین کو فکری، تنظیمی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مؤثر کردار ادا کر سکیں۔











تبصرہ