
موومنٹ ورکنگ کونسل MSM پاکستان کا ماہانہ اجلاس شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں زونل صدور و ناظمین شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سماعت کیا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ جون کے اہداف طے کیے گئے۔ اجلاس میں ذمہ داران کو "انوویٹرز کیمپ 26" کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے، ممبر شپ مہم کے اہداف کی تکمیل، 12 جون کو ہونے والے سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹو CME اجلاس، سالانہ تنظیمی و تفریحی ٹور اور مراکز علم کے قیام کے عمل میں تیزی، تربیتی ورکشاپس کا قیام، سوشل میڈیا کے مؤثر اور منظم استعمال کیلئے جامع فریم ورک تشکیل دینے اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے بریف کیا گیا۔






تبصرہ